تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سینئر اداکار نعمان اعجاز کا عوام کو مشورہ

سینئر اداکار نعمان اعجاز نے انٹرنیٹ پر جاری حالیہ تنازعات کے تناظر میں مداحوں کو ‘دوسروں پر تنقید کے بجائے خود کو بہتر بنانے’ کا مشورہ دے دیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’ڈنک‘ میں پروفیسر ہمایوں کا کردار ادا کرنے والے اداکار نعمان اعجاز سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر خاصے متحرک رہتے ہیں اور وہ اسی کے ذریعے اپنے مداحوں سے رابطے میں بھی رہتے ہیں۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی، اداکار نے تصویر کے ساتھ سعادت حسن منٹو کا مشہور زمانہ قول بھی شیئر کیا جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ’کون مسلم ، کون کافر، کون جنتّی، کون جہنمی، کیوں نہ یہ اختیار خدا کو ہی واپس کردیا جائے’۔

اپنے پیغام کے آخر میں سینئر اداکار نعمان اعجاز نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ ‘کیوں نا دوسروں پر تنقید کرنے کے بجائے خود کو بہتر بنایا جائے’۔

Comments

- Advertisement -