تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کو صدمہ، اداکار تنویر جمال انتقال کرگئے

پاکستان ٹیلی ویژن کے معروف اداکار، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر تنویر جمال جاپان میں انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق کینسر جیسے موذی مرض سے لڑنے والے تنویر جمال نے آج جاپان کے اسپتال میں زندگی کی آخری سانسیں لیں۔

تنویر جمال گزشتہ پینتیس برسوں سے اپنی شاندار اداکاری کے ذریعے پاکستان میں اہم مقام رکھتے تھے، تنویر جمال کو ان کی بہترین اداکاری پر پی ٹی وی کی جانب سے بیسٹ ایکٹر ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔Image

تنویر جمال پی ٹی وی کے دیگر متعدد مشہور ڈراموں ’جناح سے قائد، سمجھوتا، بابر، انتہا، جنم جلی اور جلتے سورج‘ سمیت 90 کی دہائی کے دیگر مقبول ڈراموں میں بھی کام کیا اور کم وقت میں اپنی منفرد پہنچان بنائی۔

تنویر جمال نے 1990 سے قبل ہدایت کار کاظم پاشا کے ڈرامے ’جانگلوس‘ سے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور انہیں پہلے ہی ڈرامے سے شہرت ملی۔

اُنہوں نے پرائیویٹ پروڈکشن میں سب سے پہلے ایکشن سے بھرپور میگا ڈرامہ سیریل ’گاڈ فادر‘ کو ڈائریکٹ اور پروڈیوس کرکے اپنا نام بنایا جبکہ یہ ڈرامہ سیریل پاکستان اور جاپان میں ریکارڈ کی گئی۔Imageتنویر جمال نے درجنوں معروف ڈرامہ سیریل میں بہترین اداکاری کے جوہر بھی دکھائے جب کہ‘ اب پیمپر نہیں آئیں گے‘ اور عنقریب ریلیز ہونے والی فلم ’جاپان کنکشن‘ ڈائریکٹ اور پروڈیوس کی ہے۔

یاد رہے کہ تنویر جمال 2016 میں پہلی دفعہ کینسر کے مرض کا شکار ہوئے تھے تاہم علاج کے بعد صحتیاب ہوگئے تھے لیکن چند ماہ قبل انہیں پھر سے تکلیف ہوئی اور ایک بار پھر کینسر کی تشخیص ہوئی جس سے ان کی صحت کافی متاثر ہوئی ہے جس کے بعد انہوں نے کینسر کے مکمل علاج کے لیے جاپان منتقل ہونے کا فیصلہ کیا تھا اور آج وہ پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کو سوگوار چھوڑ گئے۔

Comments

- Advertisement -