سندھ اسمبلی میں سینیئر سٹیزن ویلفیئر بل منظور -
The news is by your side.

Advertisement

سندھ اسمبلی میں سینیئر سٹیزن ویلفیئر بل منظور

سندھ اسمبلی میں سینیئر سٹیزن ویلفیئر بل 2014 منظور کرلیا گیا۔

سندھ وہ پہلا صوبہ بن گیا ہے جس میں بزرگ افراد کے لیے بل منظور کرلیا گیا ہے۔ بل کے مطابق بزرگ افراد صحت، سفر، سنیما اور دیگر سہولیات پر خسوصی رعایت حاصل کرسکیں گے۔

بل کے تحت ایک ’سینیئر سٹیزن کونسل‘ قائم کی جائے گی جو بزرگ افراد کی فلاح کے لیے کام کرے گی۔ 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو ’آزادی کارڈ‘ بھی جاری کیا جائے گا جسے دکھا کر وہ اپنے لیے مختص سہولیات حاصل کرسکیں گے۔ بزرگ افراد کی اموات پر کونسل کی جانب سے مفت کفن دفن کا انتظام بھی کیا جائے گا۔

یہ کونسل فلاح و بہبود کی وزارت کے تحت کام کرے گی۔

بل کے مطابق ضعیف العمر افراد کے لیے گورنمنٹ اور پرائیوٹ اداروں اور سفری کرایوں میں 25 فیصد رعایت دی جائے گی۔ اس کے علاوہ ملکی و غیر ملکی این جی اوز کو بھی پابند بنایا جائے گا کہ وہ بزرگ افراد کی فلاح کو اپنی پالیسی کا حصہ بنائیں۔

بل میں کہا گیا ہے کہ حکومت ضلعی سطح پر اولڈ ایج ہومز بھی قائم کرے گی جس کی ذمہ دار ضلعی حکومت ہوگی۔ ضعیف العمر افراد بینک سمیت تمام اداروں میں ٹیکس کی ادائیگی سے بھی مستثنیٰ ہوں گے۔

بل کے مطابق بزرگ افراد کے لیے قائم قوانین کو نہ ماننے والوں کو 3 سال قید اور 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں