تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

’سینئرز نے ہراساں کیا کچھ بتا نہیں سکتی‘ طالبہ نے خودکشی کرلی

بھارت میں سینئر کے تضحیک آمیز رویے سے تنگ آکر فرسٹ ایئر کی طالبہ نے موت کو گلے لگا لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست بھوبنسیوار میں بی جے بی آٹونومس کالج کی فرسٹ ایئر کی طالبہ روچیکا موہانتے نے سینئرز کی جانب سے تضحیک آمیز رویے اور ذہنی اذیت کا نشانہ بنائے جانے پر خود کشی کر لی۔

کمرے سے ملنے والے ایک نوٹ میں طالبہ نے لکھا کہ اسے 3 سینیئرز نے ذہنی اذیت کا نشانہ بنایا۔

طالبہ نے لکھا کہ ‘میرے 3 سینئرز نے مجھے ذہنی طور پر ہراساں کیا میں اسے برداشت نہیں کر سکی میں اس بارے میں کسی کو بتا بھی نہیں سکتی تھی’۔

طالبہ نے مزید لکھا کہ ‘میرے والدین اور گھر والے مجھ سے پیار کرتے ہیں انہیں میری تعلیم کے لیے فنڈز فراہم کرنے کے لیے کافی مشکلات کا سامنا ہے، انہیں بڑی امید ہے کہ میں ایک دن کلکٹر بنوں گی لیکن میں سینیئرز کی وجہ سے ذہنی طور پر ڈپریشن کا شکار ہو گئی’۔

طالبہ نے مزید لکھا کہ ’کوئی نہیں جانتا کہ میرے کالج میں ریگنگ ہو رہی ہے میرے سینئرز نے مجھے جینے نہیں دیا، میں ان 3 سینیئرز کی وجہ سے اپنی جان دے رہی ہوں’۔

طالبہ نے لکھا ‘ان سینیئرز نے مجھے ڈپریشن میں دھکیل دیا اور مجھے پڑھائی جاری نہیں رکھنے دی، میں اپنی پریشانی اپنے روم میٹ کو بھی نہیں بتا سکتی تھی بالآخر میں سب چھوڑ رہی ہوں’۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق روچیکا موہانتے کا تعلق کٹک ضلع کے اتا گڑھ سے تھا جو کالج کے ‘کروباکی ہاسٹل’ میں مقیم تھی، اس کی لاش ہاسٹل کے کمرہ نمبر 201 کے اندر ملی پولیس نے اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔

ڈی سی پی پرتیک سنگھ نے کہا کہ پولیس نے غیر فطری موت کا مقدمہ درج کرنے کے بعد معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

Comments

- Advertisement -