تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کرونا وائرس نے ایرانی انقلابی گارڈز کے سینئر کمانڈر کی جان لے لی

تہران : ایرانی پاسداران انقلاب کے سینئر کمانڈر ناصر شعبانی کرونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے جبکہ ایران میں اب تک مہلک  وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 514 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس وبائی شکل اختیار کرنے کے بعد جہاں ایران میں عام شہریوں کو نشانہ بنارہا ہے وہیں مسلح افواج اور سیاسی رہنماؤں کے انتقال کی خبریں بھی پے در پے موصول ہورہی ہیں۔

کرونا وائرس ایران میں پاسداران انقلاب اسلامی کے سینئر کمانڈر کو بھی لقمہ اجل بناگیا، ایرانی انقلابی گارڈز کے کمانڈر ناصر شعبانی انتقال کرگئے، ناصر شعبانی کا انتقال جمعے کے روز ہوا۔

ایرانی انقلابی گارڈز کے ترجمان رمضان شریف بتایا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے مزید 5 اہلکار بھی ہلاکت خیز کرونا وائرس میں مبتلا ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے تصدیق کی ہے کہ ایران میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ 514 لوگ انتقال کرچکے ہیں۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہلاکت خیز وائرس ایران کے سینئر سرکاری افسران، سیاست دان اور حکمرانوں میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔

کرونا وائرس کا وار ، ایران کی اہم ترین شخصیت چل بسی

خیال رہے کہ ان سے قبل کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے ایران کی پارلیمنٹ کے رکن محمد علی رمضانی دستک اور فاطمہ رہبر انتقال کرچکے ہیں جبکہ 81 سالہ سابق سفیر سعید ہادی بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث تہران میں انتقال کرگئے تھے جبکہ دو اہم شخصیات میں کرونا کی تصدیق ہوگئی تھی۔

Comments

- Advertisement -