تازہ ترین

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

سینیئر صحافی معید پیرزادہ بھی پاکستان چھوڑ گئے

پاکستان کے ایک اور سینیئر صحافی معید پیرزادہ نے بھی پاکستان چھوڑ دیا ہے اور وہ برطانیہ چلے گئے ہیں۔

پاکستان کے ایک اور سینیئر صحافی معید پیرزادہ نے بھی پاکستان چھوڑ دیا ہے، سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں اب پاکستان میں نہیں ہوں، چار روز بعد یو ٹیوب وی لاگ پر واپس آیا ہوں اس کی وجہ یہ ہے کہ میں مسلسل سفر میں ہوں۔

سینیئر اینکر پرسن نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ میری لوکیشن مسلسل تبدیل ہو رہی ہے، یقین کریں میں کینیا میں نہیں ہوں بلکہ میں زیادہ بہتر اور محفوظ ملک برطانیہ میں موجود ہوں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سینیئر صحافی اور اے آر وائی نیوز کے اینکرز ارشد شریف اور صابر شاکر نے بھی خود پر درجنوں ایف آئی آرز کے اندراج اور مبینہ دھمکیوں کے بعد پاکستان چھوڑ دیا تھا۔

ارشد شریف کو گزشتہ ہفتے کینیا میں بے دردی سے قتل کرکے شہید کردیا گیا، جس کی تحقیقات جاری ہیں۔

Comments

- Advertisement -