جمعرات, جنوری 15, 2026
اشتہار

سینئر صحافی ضیاالدین انتقال کر گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سینئر صحافی ضیاالدین انتقال کر گئے، ضیا الدین کی نماز جنازہ آج عصرکے وقت میڈیا ٹاؤن اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سابق ایڈیٹر اورسینئرصحافی ضیاالدین اسلام آباد میں انتقال کرگئے، ان کی عمر 83 برس تھی، ضیا الدین کی نماز جنازہ آج عصرکے وقت میڈیا ٹاؤن اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔

ایم ضیاء الدین نے پینتالیس سال قبل صحافت کی دنیا میں قدم رکھا تھا اور پاکستان کے ایک بڑے اخباری کے ایگزیکٹویو ایڈیٹر رہے ۔

صحافت میں اپنے طویل کریئر کے دوران ایم ضیاالدین مختلف حیثیتوں میں بیس سال سے زیادہ عرصے تک روزنامہ ڈان سے وابستہ رہے، انھوں نے صحافت میں اکنامک رپورٹنگ یا اقتصادی امور پر رپورٹنگ اور تجزیاتی کالم لکھ کر نام کمایا۔

ایم ضیاء الدین کو اپنی غیر جانبدارنہ رپورٹنگ اور بے لاگ تبصروں کی بدولت پاکستان کی صحافت میں جو عزت اور وقار حاصل ہوا وہ بہت کم صحافیوں کے حصے میں آتا ہے۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے سینئرصحافی محمدضیاالدین کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ محمدضیاالدین کے انتقال کی خبر سن کر صدمہ ہوا، ان کاغیر جانبدرانہ صحافت میں کلیدی کردار رہا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں