کراچی : سینئیر صحافی ولی رضوی اپنے فلیٹ میں مردہ پائے گئے، پولیس کا کہنا ہے کہ ولی رضوی کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینیر صحافی سید ولی رضوی کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں واقع فلیٹ فریال پیراڈائیز میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے ، واقعہ کی اطلاع فلیٹ کی یونین کی جانب پولیس کو دی گئی۔
ڈی ایس پی شارع فیصل شوکت علی کا کہنا ہے کہ ولی رضوی کی موت دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوئی، جس کے بعد انھیں ایدھی سرد خانے منتقل کردیا گیا۔
اس موقع پر سینیر صحافی اور پی ایف یو جے کے صدر خورشید عباسی نے کہا کہ ولی رضوی کی طبیت کافی عرصے سے ناساز تھی، وہ کئی برسوں سے فلیٹ میں اکیلے رہتے تھے۔
خورشید عباسی نے مزید بتایا کہ مقتول کے گھر والوِں سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اہلخانہ سے رابطے کے بعد تدفین کے بارے میں بتایا جائے گا۔