The news is by your side.

Advertisement

لاہور ایئرپورٹ کے اعلیٰ افسر کورونا میں مبتلا

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ڈی ٹی ایم عامر ملک بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق عامر ملک کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور کورونا میں مبتلا ہونے پر عامر ملک نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔

آفیسر کے کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد ائیرپورٹ پر ایس او پی پر سختی سے عملدرآمد شروع کر دی گیا ہے۔ عملے کو فیس ماسک اور ہینڈ سینی ٹائزر کا استعمال یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ سماجی فاصلے کو برقررا رکھنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

کورونا کیسز میں 4 گنا اضافہ: وزیراعظم نے جلسے جلوسوں‌ پر پابندی عائد کردی

کوروناوبا کی دوسری لہر سےبچاؤ کیلئےسول ایوی ایشن نے نئے ایس او پیز جاری کیے ہیں۔ملازمین کےدفاترمیں داخلےسےپہلےماسک کااستعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔

بیماری کی علامت کی صورت میں فوری متعلقہ ہیڈ کو اطلاع کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بیماری رخصت کی منظوری کےبعدملازم گھرمیں ہی قرنطینہ ہوگا۔

ہیومن ریسورس کےایڈیشنل ڈائریکٹر کے زیرِدستخط جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ دفاترمیں میٹنگزکیلئےآن لائن ویڈیوکانفرنس کی مددلی جائےگی اور دفاترکےاندرسماجی فاصلہ لازمی اورمصافحہ کرنےپرپابندی ہوگی۔

سی اےاےکےتمام دفاترکودن میں2مرتبہ ڈس انفیکٹ کیاجائے گا اور تمام شعبےنئےایس اوپیزپرسختی سے عملدرآمد کرائیں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں