تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

پارلیمنٹ حملہ کیس ، صدرعارف علوی سمیت پی ٹی آئی کی سینئر قیادت بری

اسلام آباد :انسداد دہشت گردی عدالت نے پارلیمنٹ حملہ کیس میں صدرعارف علوی سمیت پی ٹی آئی کی سینئرقیادت کو بری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے 82بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔

فیصلے میں عدالت نے صدرعارف علوی سمیت پی ٹی آئی کی سینئرقیادت کو بری کردیا، بری ہونے والے رہنماؤں میں علیم خان ، اسد عمر ،پرویزخٹک،شفقت محمود ، شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین ،اعجاز چوہدری، سیف اللہ نیازی، راجہ خرم نواز شامل ہیں۔

یاد رہے 17 فروری کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پارلیمنٹ حملہ کیس میں وفاقی وزراء کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

دوران سماعت پی ٹی آئی رہنماوں کے وکیل سید محمد علی نے عدالت میں ایف آئی آر پڑھی اور وکیل نے ملزمان کی مقدمہ سےبریت کی درخواست دائرکی اور موقف اپنایا تھا کہ مرکزی ملزم عمران خان کو بری کرنیکا حکم نامہ کو ڈیڑھ سال گزر گیا، دیگر ملزمان ضمانت پرہیں، انہیں بھی بری کیا جائے۔

وکیل کا کہنا تھا کہ پولیس نے نوازشریف کو مقدمہ سے ڈسچارج کردیا تھا، مقدمہ کی کاپی اور ڈسچارج کا حکم نامہ درخواست کے ساتھ لف ہے، جس پر پراسیکیوٹر فاخرہ سلطان نے ملزمان کوبری کرنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ پراسیکیوشن کو ملزمان کو بری کرنے میں کوئی اعتراض نہیں ہے۔

واضح رہے وزیراعظم عمران خان پہلے پارلیمنٹ حملہ کیس سے بری ہوچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -