تازہ ترین

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے جج کیخلاف ریفرنس دائر

راولپنڈی: نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے...

یونان میں روسی سفارتکار اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے

.ایتھنز : یونان میں روسی سینئر سفارتکار اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے، پولیس نے نعش اسپتال منتقل کرکے تحقیقت شروع کردی ہیں

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کے ایک اور سینئر سفارت کار یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے، پولیس کا کہنا ہے کہ کہ پچپن سالہ اندلائی ملانین اپنے بیڈ روم کے فلور پر مردہ حالت میں اوندھے پڑھے تھے ، اندلائی ملانین یونان میں روسی سفارت خانے کے قونصلر سیکشن کے سربراہ تھے۔

پولیس کے مطابق عمارت میں کسی کے زبردستی داخل ہونے کے شواہد نہیں ملے تاہم واقعے کی مختلف پہلوؤں سےتحقیقات جاری ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ملانین روسی سفارتخانے کی ملکیت اس عمارت میں تنہا رہتے تھے۔ دوسری جانب روسی حکام نے سفارتکار کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔


مزید پڑھیں : ترکی: روسی سفیر دوران خطاب فائرنگ سے ہلاک


واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں انقرہ میں روسی سفیر آندرے کارلوف کو خطاب کے دوران گولی مار کر قتل کردیا تھا جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ میں حملہ آور بھی ہلاک ہوگیا تھا۔

Comments

- Advertisement -