اسلام آباد: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات پر پاکستان کے سخت ردِ عمل کے بعد امریکی حکومت نے پاکستان سے تحریری رابطہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹرمپ کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی پر پاکستانی ردِ عمل کے بعد سینئر امریکی حکام نے پاکستان کے وزارتِ خارجہ سے رابطہ کیا۔
[bs-quote quote=”امریکا کو پاکستان کے مزید تعاون کی ضرورت رہے گی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_job=”سفارتی ذرائع”][/bs-quote]
سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی حکام کی جانب سے پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا گیا، امریکی حکام نے وعدہ کیا کہ صدر ٹرمپ کو پاکستان کی قربانیوں سے آگاہ کیا جائے گا۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی حکام کی جانب سے سفارتی سطح پر رابطہ جاری رکھنے کی بھی یقین دہانی کرائی گئی، مائیک پومپیو کے دورے میں طے کردہ معاملات پر رابطے جاری رکھنے کا بھی عندیہ دیا گیا۔
امریکی سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، امریکا کو پاکستان کے مزید تعاون کی ضرورت رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی پر امریکی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی
خیال رہے کہ آج امریکی صدر کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی پر امریکی ناظم الامور پال جونز کو دفترِ خارجہ طلب کیا گیا اور انھیں باور کروایا گیا کہ خطے کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لیے پاکستان کی کوششیں ڈھکی چھپی نہیں، امریکا کو بھولنا نہیں چاہیے کہ القاعدہ کے اہم رہنما پاکستانی تعاون کے نتیجے میں پکڑے گئے۔