The news is by your side.

Advertisement

سوشل میڈیا پر گرل فرینڈ کی ذاتی تصاویر شیئر کرنے کاالزام، بنگلہ دیشی کرکٹر گرفتار

ڈھاکہ : بنگلہ دیشی کرکٹر عرفات سنی کو گرل فرینڈ کی ذاتی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ، تین سال میں تیسرے بنگلہ دیشی کرکٹر قانون کی زد میں آئے ہیں۔

ڈھاکہ میں پولیس نے بنگلہ دیشی کرکٹر عرفات سنی کو سوشل میڈیا پر گرل فرینڈ کی ذاتی تصاویر شیئر کرنے کے الزام میں دھرلیا، پولیس کے مطابق عرفات سنی کے خلاف ان کی گرل فرینڈ نے درخواست جمع کرائی تھی۔

arafat-1

بنگلہ دیشی کرکٹر کی گرل فرینڈ کا کہنا ہے کہ عرفات سنی نے فیس بک پر جعلی اکاؤنٹ بنا کر ذاتی تصاویر شیئر کیں، جو ہتک آمیز ہے۔

عرفات سنی پر جرم ثابت ہونے کی صورت میں چودہ سال جیل یا ایک کروڑ ٹکا جرمانہ کی سزا ہوسکتی ہے۔

اسپنر عرفات سنی نے اب تک اپنے ملک کی جانب سے 16 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں شرکت کرچکے ہیں، جس میں انھوں نے 24 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ 10 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں میں بھی حصہ لے کر دس وکٹیں اپنے نام کر چکے ہیں۔

خیال رہے کہ حالیہ برسوں میں بنگلہ دیش کے وہ تیسرے قومی کرکٹر ہیں جنہیں پولیس نے گرفتار کیا ہے۔


مزید پڑھیں : گھریلو ملازمہ تشدد کیس: بنگلہ دیشی بولر شہادت حسین کو جیل بھیج دیا


واضح رہے کہ عرفات سنی سے قبل روبیل حسین اداکارہ نازنین اختر کو شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کے جرم میں اور شہادت حسین بارہ سالہ ملازمہ پر تشدد کے جرم میں جیل کی ہوا کھا چکے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں