وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تاجروں کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ ایک پروپوزل لے کر جا رہے ہیں کہ بزنس مینوں کیلئے الگ پاسپورٹ جاری کریں۔
کراچی میں تاجروں اور صنعتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کو بزنس دوست ماحول دینا ہو گا اور تاجروں کے تحفظات دور کرنا ضروری ہیں ہمیں 40،30 سال پرانی سوچ سےنکلنا ہو گا۔
محسن نقوی نے کہا کہ ایک کاروباری حضرات کے لیے الگ پاسپورٹ کی تجویز لے کر جارہے ہیں الگ پاسپورٹ سے سفارتخانے کو بھی بزنس مین کی اہمیت کا اندازہ ہو گا، بزنس کمیونٹی کے لئے جاری کردہ الگ پاسپورٹ کے ساتھ متعلقہ بزنس مین کا مکمل ڈیٹا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ بزنس فرینڈلی ماحول اولین ترجیح ہے یہ نہ کر سکے تو ہم ناکام ہوں گے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی جہاں ضرورت ہوتی ہے وہ موجود ہوتے ہیں وزیراعظم اور وزیرخزانہ کاروباری برادری کیساتھ مل کر کام کریں گے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


