تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ باقاعدہ سازش کےتحت مجھے خان صاحب سے الگ کر دیا گیا۔
لودھراں میں خطاب کرتے ہوئے جہانگیرترین نے کہا کہ میں نے 8 سال دن رات تحریک انصاف میں محنت کی مگر باقاعدہ سازش کرکے مجھے عمران خان سے الگ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن سے 6 مہینے پہلے مجھےنااہل کردیا گیا نااہلی کےباوجودمیں نے عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑا، پنجاب میں ن لیگ سے9 سیٹں کم تھیں، میں نے عمران خان سے کہا فکر مت کریں مجھ پر چھوڑ دیں اور اللہ تعالیٰ نے کرم کیا اورہماری حکومت بن گئی۔
- Advertisement -
جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ عمران خان دوسرےسیاستدانوں سےمختلف تھا تاریخ میں کوئی حکومت ایک آدمی کے پیچھے نہیں پڑی، باقاعدہ سازش کےتحت مجھے خان صاحب سے الگ کر دیاگیا۔