پیر, جون 8, 2026
اشتہار

سیپکو سپرنٹنڈنٹ غلام علی کا آئس استعمال کرنے اور نشے کا عادی ہونے کا اعتراف

اشتہار

حیرت انگیز

گھوٹکی میں سیپکو کے سپرنٹنڈنٹ انجیئر غلام علی تینو نے آئس استعمال کرنے اور نشے کا عادی ہونے کا اعتراف کیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ایس ای سیپکو گھوٹکی سرکل غلام علی تنیو وائرل وڈیو میں عملے کوکہہ رہے ہیں کہ وہ بھی نشے کےعادی ہیں، آئس پیتے ہیں، آئس پی کر کام کرتے ہیں، آپ بھی کام کریں جو صارف آپ سے بات کرے اسے مار دو، اس پر فائر کردو۔

وائرل ویڈیو میں غلام علی تنیو سیپکو اسٹاف کو یہ بھی کہہ رہا ہے نوکری کرنی ہے تو کام کرو۔ جو بھی آئے بھلے اسے گولی مار دو، فائر کردو، ایف آئی آر کٹوا دو۔

ویڈیو اولڈ سکھر میں دوران آپریشن بنائی گئی ہے۔

سیپکو اسٹاف نے دو روز پہلے پنو عاقل میں سپرنٹنڈنٹ انجنیئر کے رویے اور ملازمین سے تلخ کلامی پر احتجاج کیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں