ستمبر جنگ کا چوتھا روز بھارتی وزیرخارجہ اندرا گاندھی نے دھمکی دی کہ بھارت پاکستان کیساتھ کشمیر کے تنازعہ کو ایک ہی دفعہ بذریعہ طاقت حل کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق چار ستمبر جنگ کے چوتھے روز بھارتی وزیر خارجہ اندرا گاندھی نے دعویٰ کرتے ہوئے دھمکی دی تھی کہ بھارت پاکستان کیساتھ کشمیر کے تنازعہ کو ایک ہی دفعہ بذریعہ طاقت حل کرے گا۔
اس موقع پر چینی وزیرخارجہ نے پاکستان کی حمایت کرتے ہوئے کہا بھارت نےجارحیت کا ارتکاب کیا ہے۔
چینی سرکاری اخبار پیپلز ڈیلی نے لکھا پاکستانی مسلح افواج نے اپنے دفاع میں بھارتی فوجوں کولائن آف کنٹرول سے پیچھے دھکیل دیا۔
جی ایچ کیو نے تمام فارمشینز کو بھارت کے خلاف دفاعی اقدامات لینے کا حکم دے دیا جبکہ اقوام متحدہ کے پاکستان اور بھارت میں آبزور مشن نے مقبوضہ کشمیرمیں مجاہدین کا سونارمرگ پر بھارتی فوج پر حملے کے دعویٰ کو مسترد کردیا۔
پاکستانی چیف آف نیول اسٹاف نے پاک بحریہ کی تمام نیول شپس کوسمندری حدودمیں دفاعی پوزیشن لینے کا حکم دیا اور بھارتی بحریہ کی نقل وحمل پر نظر رکھنے کیلئے پاک بحریہ نے اپنی آبدوز اور پی این ایس غازی بحری جہاز کو تیاری کا حکم دیا۔
پی این ایس غازی کو یہ ذمہ داری بھی سونپی گئی وہ بھارتی بحری جہازوں سے لاحق خطرے کا رخ موڑے۔
جوڑیاں سیکٹر میں 6 فرنٹیئر فورس رجمنٹ کی پلاٹون نے سیکنڈ لیفٹیننٹ شبیر شریف کی سربراہی میں تروٹی میں اہم بھارتی مورچہ پر حملہ کیا، تروٹی میں بھارتی مورچہ پرانتہائی سخت معرکہ ہوا، جس کے نتیجے میں بہت سےجوان شہید ہوئے۔
سیکنڈ لیفٹیننٹ شبیر شریف نےبہادری ،دلیری سےسپاہیوں کوبھارتی نرغہ سےنکالتے ہوئے ان کو دوبارہ منظم کرکے پھرسےحملہ کیا، سیکنڈ لیفٹیننٹ شبیر شریف اپنے 6 شہداکے جسد خاکی اور 15 زخمیوں کووہاں سے نکال لائے۔
شبیر شریف نے تیسری بار حملہ کیا اور ایک آرٹلری گن کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا، شبیر شریف کی بے مثال قیادت، بہادری اورجنگی صلاحیت کےاعتراف میں انہیں ستارہ جرات سے نوازا گیا۔
پاکستان ایئر فورس کی جانب سے بھارتی فضائیہ کی پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی، پاکستان ایئر فورس کی جانب سے 40 بھارتی فضائیہ کے طیاروں کا دور تک پیچھا کیا گیا۔
لبریشن فرنٹ نے راجو ری سیکٹرمیں انڈین ملٹری قافلے پر حملہ کرتے ہوئے 38 بھارتی فوجیوں کوجہنم واصل کیا جبکہ لبریشن فرنٹ نےراجوری سیکٹرمیں انڈین ملٹری قافلے پرحملہ کرکےبڑی مقدار میں اسلحہ پرقبضہ اورکئی فوجی قیدی بنالیے۔۔