ہفتہ, جولائی 18, 2026
اشتہار

فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ کا دورانِ میچ انتقال، کھلاڑی زار و قطار روتے رہے (ویڈیو)

اشتہار

حیرت انگیز

سربیا کی فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ دورانِ میچ دل کا دورہ پڑنے سے فانی دنیا کو خیرباد کہہ گئے، 44 سالہ لیڈن زیزوک اپنی ٹیم کی رہنمائی کر رہے تھے کہ اچانک انہیں دل کا دورہ پڑا، فوری طبی امداد کی کوششیں کی گئیں تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ میچ کے دوران زیزوک کی طبیعت اچانک بگڑ گئی تھی اور وہ زمین پر گر گئے، فوری طبی امداد کی کوششیں کی گئیں مگر ان کی جان نہ بچ پائی۔

رپورٹس کے مطابق ریفری نے میچ روک کر کھلاڑیوں اور شائقین کو ہیڈ کوچ کے انتقال کی اطلاع دی، جس کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑی شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور رونا شروع کردیا۔

سربیا کی فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ کے انتقال کی خبر کھلاڑیوں تک پہنچی تو کھیل کو پہلے ہاف کے اختتام سے قبل ہی منسوخ کر دیا گیا۔

عامر جمال کی نومولود بیٹی انتقال کر گئی

رپورٹس کے مطابق فٹبال حکام اور کھلاڑیوں نے لیڈن زیزوک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں