منگل, جون 16, 2026
اشتہار

سربیا کے صدر کی معرکہ حق میں بھارت کے S-400 فضائی دفاعی نظام کی تباہی کی تصدیق

اشتہار

حیرت انگیز

وسطی یورپی ملک سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچیچ نے بھارتی فوجی طاقت کے غرور یعنی S-400 فضائی دفاعی نظام کی تباہی کے پاکستانی مؤقف کی باقاعدہ تصدیق کر دی۔

تفصیلات کے مطابق معرکہِ حق اور ‘آپریشن سندور’ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی ذلت آمیز پسپائی اور دفاعی ناکامی کا اب عالمی سطح پر بھی واضح اعتراف شروع ہو گیا ہے۔

مودی سرکار کی نام نہاد دفاعی برتری اور گمراہ کن جھوٹ کا اس وقت پول کھل گیا جب وسطی یورپی ملک سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچیچ نے بھارتی فوجی طاقت کے غرور یعنی S-400 فضائی دفاعی نظام کی تباہی کے پاکستانی مؤقف کی باقاعدہ تصدیق کر دی ہے۔

سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچیچ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بطور غیر جانبدار تجزیہ کار، زمینی شواہد اور دستیاب سیٹلائٹ ڈیٹا کی بنیاد پر حقائق بیان کیے۔

انہوں نے واضح الفاظ میں اعتراف کیا کہ پاک بھارت فضائی ٹکراؤ کے دوران چینی ہتھیاروں نے غیر معمولی اور انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

صدر الیگزینڈر ووچیچ کا کہنا تھا کہ "پاکستانی افواج کی جانب سے بھارتی S-400 دفاعی نظام کے ریڈار کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔ چینی سیٹلائٹس کے ذریعے یہ واضح طور پر دیکھا جا سکتا تھا کہ فرانسیسی ساختہ ریڈار کہاں تباہ ہوا اور S-400 کے پورے ریڈار نظام کو کس جگہ پر ہٹ کیا گیا تھا۔”

سربیا کے صدر نے مزید کہا کہ بھارتی حکام کی جانب سے مسلسل تردید اور جھوٹے دعوؤں کے باوجود، اس وقت دستیاب تمام بین الاقوامی رپورٹس اور شواہد S-400 ریڈار سسٹم کے شدید متاثر اور تباہ ہونے کی کھل کر نشاندہی کرتے ہیں۔

دفاعی ماہرین کے مطابق، سربیا جیسے غیر جانبدار ممالک کے سربراہان کی جانب سے بھارتی S-400 کی تباہی کا اعتراف اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ دنیا اب بھارت کے روایتی پروپیگنڈے اور جھوٹے بیانیے کو مکمل طور پر مسترد کر چکی ہے۔ ‘آپریشن سندور’ میں چینی ٹیکنالوجی اور پاکستانی شاہینوں کی مشترکہ برتری نے نئی دہلی کے دفاعی گھمنڈ کو خاک میں ملا دیا ہے۔

+ posts

لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں