The news is by your side.

Advertisement

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل پر چھاپہ فریزرسے سال بھر پرانا گوشت برآمد

اسلام آباد: سرینا ہوٹل پر چھاپے کے دوران ایک سال پرانا چکن برآمد۔ صفائی کی صورت بھی ابتر۔ کچن ، بیکری اور اسٹور سیل کر دیا گیا۔

اسلام آباد کے اسسٹنٹ کمشنر وقاص رشید کی سربراہی میں ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اور عملے نے اسلام آباد کے فائیو اسٹار ہوٹل سرینا پر چھاپا مارا تو ہوا ہولناک انکشاف ہوا سرینا ہوٹل کے اسٹور میں جو چکن فریز کرکے رکھا گیا ہے وہ سال بھر پرانا ہے ۔

 

 

اسٹنٹ کمشنر اسلام آباد کے مطابق ‏کچن میں زخمی ہاتھوں سے کھانا بنایا جا رہا تھا اور کچن میں کام کرنے والے ملازمین کی ویکسی نیشن بھی نہیں کی گئی تھی ضلعی انتظامیہ نے ہوٹل کے کچن، بیکری اور اسٹور کو سیل کر دیا ہے۔

 

 

اس سے پہلے بھی مختلف شہروں سے کتوں ، گدھوں اور مردار جانوروں کا گوشت اور ناقص اشیا لوگوں کی کھلائے جانے کی خبریں میڈیا کی زینت بنتی رہی ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں