The news is by your side.

Advertisement

پاکستان میں ایک اورنجی ایئرلائن کو پروازوں کی اجازت مل گئی

کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان میں ایک اور نجی ائیر لائن کو فضائی آپریشن کی اجازت دیدی ، سیرین ائیر لائن کے نام سے ایک نجی فضائی کمپنی اپنا آپریشن آئندہ ماہ شروع کرے گی ۔

تفصیلات کے مطابق سی اے اے نے نجی فضائی کمپنی کو لائسنس جاری کردیا ہے ، سیرین ائیر لائن پروازوں کیلئے بوئنگ 737طیارے استعمال کرے گی اور ان طیاروں سے اندرون ملک کے مختلف شہروں کیلئے پروازیں شروع کرے گی۔

شاہین ائیر ، ائیر بلیو کے بعد یہ نجی فضائی کمپنی ہوگی جو قومی ائیر لائن کے مد مقابل ہوگی ، ماہرین ہوا بازی کے مطابق اوپن فضائی پالیسی کے نتیجے میں مسافروں کو سفری سہولتیں مہیا ضرور ہوں گی لیکن چار نجی ائیر لائن بین الاقوامی معیار کے مطابق اپنا فضائی آپریشن کو جاری رکھ سکے گی۔

ذرائع کے مطابق سیرین ائیر لائن کی انتظامیہ سے متعلق یہ بتایا جاتا ہے کہ ماضی میں ان کا ائیر لائن چلانے کا تجربہ ناکام رہا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ نجی فضائی کمپنی کس طرح سے اپنے آپریشن کو کامیاب بناتی ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں