تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

جیل سے رہائی پانے والے سیریل کلر نے اب کیا کردیا!

حیدر آباد: بھارتی جیل سے ایک سیریل کلر کو اچھے رویے کی بنیاد پر معاف کر کے آزاد کردیا گیا، تاہم قاتل نے جیل سے باہر آتے ہی مزید کئی قتل کر ڈالے۔

بھارتی ریاست حیدر آباد میں 13 افراد کے قتل میں ملوث سیریل کلر کا ایک طویل عرصے تک عدالت میں مقدمہ چلتا رہا، کمزور شواہد کی بنا پر عدالت نے ملزم کو 11 قتل کے مقدموں سے بری کردیا۔

سنہ 2007 میں بقیہ 2 قتل کے مقدموں میں اسے عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔

سنہ 2013 میں مجرم کو اچھے رویے کی بنیاد پر آزاد کردیا گیا۔ کچھ ماہ بعد ہی اس نے پھر سے اپنا سفاک دھندا شروع کردیا اور صرف ایک سال کے عرصے میں 8 خواتین کو قتل کردیا۔

مذکورہ قاتل کو دوبارہ گرفتار کیے جانے کے بعد ایک بار پھر سے قتل کے تمام واقعات کے مقدمات دوبارہ کھول دیے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق اگر یہ تمام قتل ملزم پر ثابت ہوجاتے ہیں تو یہ بھارتی تاریخ کا خطرناک ترین سیریل کلر کہلائے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے زیادہ تر قتل خواتین کا قیمتی سامان اور زیورات چرانے کے دوران مزاحمت پر کیے۔ مقتولین میں ملزم کے بھائی کی خوشدامن بھی شامل ہے جن کے ساتھ ملزم کے تعلقات بھی تھے۔

پولیس نے قاتل کی بیوی کو بھی گرفتار کر رکھا ہے جو خواتین کے زیورات چرانے میں اپنے شوہر کی مدد کرتی رہی۔

Comments

- Advertisement -