تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

سیریل کِلر کی ویڈیو جاری، اطلاع دیں اور انعام پائیں

امریکی پولیس نے ایسے مشتبہ ملزم کی ویڈیو جاری کی ہے جس پر 6 افراد کو قتل کرنے کا شبہ ہے، پولیس نے معلومات دینے والے شہری کیلیے بھاری انعام کا اعلان کیا ہے۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں اسٹاکٹن پولیس کی جانب سے ایک ایسے مشتبہ شخص کی نگرانی کی ویڈیو جاری کی گئی ہے جس پر خواتین سمیت 6 افراد کے قتل کا شبہ ہے اور اس حوالے سے اس سے پوچھ گچھ بھی کی جاچکی ہے۔

مشتبہ سیریل کِلر کی ویڈیو جاری کرنے کے بعد اسٹاکٹن پولیس کے سربراہ اسٹینلے میک فیڈن نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ اس سلسلہ وار قتل نے شمالی کیلیفورنیا کے شہریوں کو تذبذب میں مبتلا کردیا ہے اور اس معاملے کو فرانزک بیلسٹکس شواہد سے جوڑا جا رہا ہے۔

میک فیڈن نے بتایا کہ یہ سلسلہ وار قتل 10 اپریل سے 27 ستمبر تک فائرنگ کے واقعات کے نتیجے میں ہوئے ہیں اور اس کا شکار ہونے والوں میں مرد وخواتین دونوں شامل ہیں جن کی عمریں 21 سے 54 سال کے درمیان ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سیریل قتل کی وارداتوں میں صرف ایک چیز مشترک ہے کہ ان میں سوائے ایک کے باقی سب پر اسٹاکٹن کے علاقے میں حملہ کیا گیا جب کہ صرف ایک 46 سالہ خاتون کو اوکلینڈ میں گولی ماری گئی تاہم وہ خوش قسمتی سے بچ گئیں۔

پولیس سربراہ کا کہنا تھا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ اس سلسلہ وار قتل کا کیا مقصد ہے لیکن جس طرح سے یہ وارداتیں کی گئی ہیں اس سے ایسا لگتا ہے کہ ’’قاتل کسی مشن پر ہے‘‘۔

میک فیڈن نے کہا کہ جاسوسوں کے پاس ویڈیو میں نظر آنیوالے شخص کو قتل کی وارداتوں سے منسلک کرنے کے ثبوت نہیں تھے لیکن وہ اسے اپنی تفتیش میں شامل کرنا چاہتے تھے۔

اسٹاکٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے یہ سی سی ٹی وی فوٹیج سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کی گئی جس میں ایک شخص کی عقب سے ویڈیو دکھائی گئی ہے، 29 سیکنڈ پر مبنی اس مختصر ویڈیو میں اسے کسی اپارٹمنٹ یا موٹل کے دالان سے باہر کی جانب نکلتے دکھایا گیا ہے۔

 

اس فوٹیج کے ساتھ اسے دیکھنے والے صارفین سے کہا گیا ہے کہ وہ ویڈیو میں نظر آنے والے شخص کی ناہموار رفتار اور غیر معمولی چال پر توجہ دیں۔

پولیس کی جانب سے ملزم کی گرفتاری میں مدد دینے والی کسی بھی مفید معلومات دینے والے شخص کے لیے 125 ہزار امریکی ڈالر کی خطیر انعامی رقم کا اعلان کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -