جمعہ, مارچ 13, 2026
اشتہار

کراچی میں 100 سے زائد بچوں سے بدفعلی میں گرفتار سیریل ریپسٹ پنجاب پولیس کو بھی انتہائی مطلوب نکلا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پولیس کے ہاتھوں گرفتار سیریل ریپسٹ عمران پنجاب پولیس کو بھی مطلوب نکلا، پنجاب پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے کراچی پولیس سے رابطہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایسٹ انویسٹگیشن ون ٹیم نے 16 جنوری کو100 سے زائد بچوں سے زیاتی میں ملوث سیریل ریپسٹ عمران ساتھی وقاص سمیت گرفتار کیا تھا، جو صرف کراچی پولیس کو ہی نہیں بلکہ پنجاب پولیس کا بھی موسٹ وانٹڈ نکلا۔

تفتیشی حکام نے بتایا کہ پنجاب پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے کراچی پولیس سے رابطہ کیا ہے اور انہیں پنجاب کا ریکارڈ بھی فراہم کیا ہے، جس کے مطابق ملزم عمران کے خلاف خانیوال طارق آباد میں اغواء، بچوں سے زیادتی، اقدام قتل اور دیگر دفعات کے تحت 8 مقدمات درج ہیں، جو 2018 سے 2023 تک کیے گئے۔

ملزم عمران کی پنجاب میں لال بادشاہ کے نام سے عرفیت تھی، بھاٹی گیٹ تھانے میں ملزم کے خلاف 2018 میں 2 مقدمات درج ہوئے جس میں ایک مقدمہ بچے کو زبردستی قید میں رکھ کر بدفعلی اور دیگر دفعات کے تحت درج ہوا اور دوسرا مقدمہ 2022 شاہدرہ میں بچے کو اغواء کا مقدمہ درج کیا گیا۔

سال 2023 بہاوالدین زکریا تھانے میں عمران کے خلاف 4 مقدمات درج ہوئے، پہلا مقدمہ ڈکیتی دوسرا بچے کو زبردستی قید میں رکھ کر بدفعلی اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت ہوا، تیسرا اور چوتھا دونوں مقدمات اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج ہوئے۔

ملزم کے خلاف 2023 آٹھواں مقدمہ زبردستی چھینا جھپٹی کی دفعہ کے تحت راوی روڈ تھانے میں درج ہوا جبکہ کراچی پولیس کو 2020 سے 2025 تک 8 شکایات رپورٹ ہوئی تھی، مختلف اضلاع میں بدفعلی کے کیسز الگ مگر ڈی این اے ایک ہی شخص کا ملتا تھا اور چھ سال سے الگ کیسز میں ایک ہی ڈی این اے ملنے پرپولیس چونکی اور ملزم گرفتار ہوا تھا۔

تفتیشی حکام کے مطابق گرفتارمرکزی ملزم عمران کو عدالت میں بھی متاثرہ بچہ شناخت کرچکا ہے اور کراچی کے کیسز مکمل ہونے کے بعد ملزم پنجاب پولیس کی تحویل میں دیا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کراچی پولیس نے سولہ جنوری کو سیریل ریپسٹ عمران کو ساتھی وقاص سمیت گرفتار کیا تھا، ملزم پر سو سےزائد بچوں سے زیادتی کا الزام ہے۔

+ posts

نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں