تازہ ترین

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...
Array

بنگلادیش سے سیریز، قومی ٹیم کی حکمت عملی کیا ہوگی؟ کپتان نے بتا دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش کی ہوم سیریز ہے، ان کو آسان نہیں لے سکتے، میچز میں ہم مختلف کمبی نیشنز آزمائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس میں بابراعظم نے کہا کہ سیمی فائنل ہارنے کا سب کھلاڑیوں کو افسوس ہوا، غلطیوں پر بات کی ہے اورپلان کیا ہے کہ آگے کیسے بہتری لانی ہے، بنگلا دیش کی ہوم سیریز ہے، ان کو آسان نہیں لے سکتے، بنگلادیش اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ہمارے 6 میچز ہیں۔

کپتان نے بتایا کہ میچز میں ہم مختلف کمبی نیشنز آزمائیں گے، تیاری اچھی ہے، جتنا موقع ملا اس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی، ہماری کوشش ہوگی کہ ورلڈ کپ کی طرح کھیلیں۔

دورہ بنگلہ دیش: پہلا ٹی 20 کا اسکواڈ کیا ہوگا؟ اعلان ہوگیا

بابراعظم کا کہنا تھا کہ شائقین کا اسٹیڈیم میں آنا اچھی بات ہے، بنگلادیش ٹیم کے ساتھ ہمیں بھی یہاں بہت سپورٹ حاصل ہے، سیکھنے کا عمل ختم نہیں ہوتا میں سیکھتا رہتا ہوں، جو چیلنجز سامنے آتے ہیں ان کو قبول کرتے ہیں، ابھی کہنا قبل ازوقت ہوگا کہ آسٹریلیا میں کس ٹیم کے ساتھ جائیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وطن واپس پہنچنے پر سلیکٹرز اور دیگر افراد مل بیٹھ کرپلان کریں گے، اس وقت ہمارا فوکس سیریز ٹو سیریز ہے، یہاں رنز ویسے نہیں ہوں گے جیسے یو اے ای میں ہو رہے تھے، یہاں پچز پر ٹھہرنا ہوگا، وکٹیں بچا کر کھیلنا ہوگا اسی کا فائدہ ہوگا۔

Comments

- Advertisement -