The news is by your side.

Advertisement

ملک میں کورونا کی سنگین صورتحال، 4 ہزار 119 نئے کیسز رپورٹ، 44 اموات

اسلام آباد: کوروناوائرس کی خطرناک قسم ڈیلٹا کے پھیلاؤ کے بعد ملک میں صورت حال سنگین ہوچکی ہے، 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4 ہزار 119 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 44 مریضوں کی اموات ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے ملک میں کورونا سے متعلق تازہ اعدادوشمار جاری کردیے جن میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹے میں 44کورونا مریض انتقال کرگئے، اسی دورانیے میں 4ہزار119 کورونا کیسز رپورٹ سامنے آئے۔ کئی مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

این سی او سی نے بتایا کہ ملک میں24گھنٹے میں52ہزار291کورونا ٹیسٹ کیے گئے، مثبت کورونا کیسز کی شرح7.8فیصد رہی۔ ملک میں ڈیلٹا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔

پنجاب کی جیلوں میں 80 فیصد سے زائد قیدیوں اور عملے کی کرونا ویکسی نیشن

خیال رہے کہ پاکستان اس وقت کورونا کی چوتھی لہر کا سامنا کررہا ہے، یہاں بھارت کی خطرناک کورونا قسم بھی پہنچ چکی ہے۔ ماہرین کو خدشہ ہے کہ آگے چل کر ملک میں سنگین صورت حال پیدا ہوسکتی ہے۔

کورونا کو قابو کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے منصوبہ بندی بھی تیار کی جارہی ہے۔ سندھ حکومت کے آئندہ چند دنوں میں پابندیوں سے متعلق بڑے فیصلے متوقع ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں