تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

شاہی محل سے قیمتی میڈلز چرانے والا قانون کی گرفت میں آگیا، فرد جرم عائد

لندن: برطانوی شاہی محل سے دو قیمتی میڈلز چرانے والے ملازم پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق بکنگھم پیلس میں کام کرنے والے ملازم نے شاہی محل سے دو قیمتی اور معتبر میڈلز چرائے تھے جس کا اُس نے دورانِ تفتیش اعتراف بھی کیا۔

رپورٹ کے مطابق ملزم کی شناخت 37 سالہ اڈامو کانٹو کے نام سے ہوئی جو شاہی محل میں بطور رومن آرڈر آف باتھ گونگ اور رائل وکٹورین آرڈر کے کمانڈر کی حیثیت سے امور سرانجام دے رہا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہی محل میں کام کرنے والے کمانڈر نے ایک میڈل 350 پاؤنڈ میں آن لائن فروخت کیا، یہ میڈل ملکہ برطانیہ نے بحری فوج کے نائب ایڈمرل جونسٹون برٹ کو مدت ملازمت پوری ہونے پر قومی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے دیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانوی نیوی سے ریٹائرمنٹ کے بعد جونسٹون برٹ اب شاہی محل میں بحیثیت انچارج ملازمت کررہے ہیں۔

اسی طرح ملکہ برطانیہ کی جانب سے آرمی افسر میجر جنرل میتھیو اسکائس کو ریٹائرمنٹ پر دیا جانے والا میڈل بھی شاہی محل سے چوری ہوا تھا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم روزانہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہی محل کی تصاویر شیئر کرتا تھا۔ عدالت نے میڈلز چرانے کے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے شاہی خاندان کے ملازم پر فرد جرم عائد کی۔

Comments

- Advertisement -