The news is by your side.

Advertisement

انسانیت کی خدمت: ڈیڑھ ارب روپے کا منصوبہ، موٹربائیک ایمبولینس سروس کا بھی آغاز

لاہور: صوبہ پنجاب میں انسانیت کی خدمت کے لیے ڈیڑھ ارب روپے کی لاگت سے خریدی گئی ایمبولینس ریسکیو 1122کو فراہم کی گئی ہے جبکہ موٹربائیک ایمبولینس سروس کا دائرہ بھی وسیع کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہنا ہے کہ 2015کے بعد ریسکیو1122کو نئی ایمبولینسیں فراہم نہ کی گئیں، ایمرجنسی سروس کو بہتر بنانے کے لیے نئی ایمبولینسیں خریدی ہیں، مریضوں اور ہنگامی صورت میں مدد کے لیے 86 تحصیلوں میں رواں برس ایمرجنسی سروس کا آغاز کیا جارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 27اضلاع میں موٹربائیک ایمبولینس سروس بھی شروع کی جا رہی ہے۔

پنجاب کے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ بروقت ریسپانس کے لیے ایئرریسکیو سروس شروع کی جائےگی، سابق دور میں 10 سال سے پنجاب ایمرجنسی کونسل کی میٹنگ نہ ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترمیمی ایکٹ2021کے ذریعے ریسکیورز کے لیے سروس اسٹرکچر بنایا گیا ہے، ریسکیورز گزشتہ 15برس سے سروس اسٹرکچر سے محروم تھے، ایمرجنسی سروس کو محکمے کا درجہ دیا تاکہ بروقت فیصلہ سازی کی جا سکے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں