The news is by your side.

Advertisement

ٹھیلہ لگانے والے کا عجیب کرتب : دیکھنے والے حیران، ویڈیو وائرل

ممبئی : بھارت میں ڈوسا بنانے کے ماہر کاریگر نے اپنی مہارت سے دیکھنے والوں کو حیران کردیا، ڈوسا بنانے کے بعد وہ اسے اتنی تیزی سے ہوا میں اونچا اچھال کر اپنے ساتھی کو دیتا ہے جسے وہ باآسانی پلیٹ میں کیچ بھی کرلیتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  ممبئی کی منگلڈاس مارکیٹ میں فٹ پاتھ پر قائم پتھارے پر ایک ڈوسہ بیچنے والے نے اپنے منفرد انداز سے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مرکوز کرلی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں اس شخص کی مہارت دیکھ کر صارفین نے خوب سراہا، اب تک اس ویڈیو پر10 لاکھ سے زیادہ لائیکس اور  شیئرز ہوچکے ہیں اور صارفین اس کے انوکھے انداز پر خوشگوار حیرت کا اظہار  بھی کررہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈوسا بنانے والا شخص ڈوسا کے چار پیس کرکے انہیں اتنی تیزی ہوا میں اونچا اچھالتا ہے جس کے بعد اس کا ساتھی بھی اسی مہارت سے باآسانی پلیٹ میں کیچ کرلیتا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں گزشتہ کئی سالوں سے ڈوسا بطور ناشتہ کھایا جاتا تھا لیکن اب اس نے ایک ایسے فاسٹ فوڈ کی شکل اختیار کرلی ہے جو دن یا رات کسی بھی وقت کھایا جاسکتا ہے۔

سنہری رنگت کا یہ گول ڈوسا فرانسیسی کریپے یا روسی بلینی کی طرح نظر آتا ہے، یہ جنوبی بھارت کا ایک باریک پین کیک ہے جو بھگوئے ہوئے چاول کے آٹے اور کالے چنے کے خمیر سے بنایا جاتا ہے۔

یہ2000 سالہ قدیم ڈش ہے جسے لاکھوں لوگ بہت پسند کرتے ہیں اور یہ دنیا کے مختلف ممالک میں مختلف ناموں سے فروخت کیا جاتا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں