راولپنڈی: سیشن عدالت نے9 سالہ زینب زیادتی اور قتل کیس کے 2 ملزمان کو دو دو بار سزائے موت کی سزا اور 5،5لاکھ روپے جرمانے سزا سنا دی۔
تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت نے9 سالہ زینب زیادتی اور قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا ، فیصلے میں عدالت نے 2مجرم بابر اور عدنان کو 2،2بار سزائے موت کی سزا سنا دی۔
عدالت نے دونوں مجرموں 5،5لاکھ روپے جرمانے کی بھی سزا سنائی جبکہ جرم چھپانے پر مجرمہ کو 7سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزاسنائی گئی۔
یاد رہے رواں سال مارچ میں گوجرانوالہ کے علاقے شہزادہ شہید کالونی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں انسانی روپ میں موجود وحشی درندوں نے نو سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا تھا۔
پولیس نے بتایا تھا کہ نو سالہ زینب گھر سے چیز لینے کے لیے باہر گلی میں نکلی جو کافی دیر تک گھر واپس نہیں آئی، بچی کے ورثا نے تلاش شروع کی، دو گھنٹے کے بعد بچی کی لاش پڑوسی کے گھر سے ملی، بچی کے چہرے اور جسم پر تشدد کے نشانات تھے۔