The news is by your side.

Advertisement

ایک انگلی سے کئی من وزن اٹھانے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم

برطانیہ کے ایک مارشل آرٹ فنکار نے اپنے ہاتھ کی ایک انگلی سے 3 من سے زائد وزن اٹھا کر 10 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ کر ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

برطانیہ کے ایک مارشل آرٹسٹ اسٹیو کیلر نے اپنے ہاتھ کی ایک انگلی سے 129.5 کلو گرام ( لگ بھگ سوا تین من) وزن اٹھا کر 10 سالہ پرانا عالمی ریکارڈ توڑ کر اپنا نام گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈز میں اپنا نام درج کرالیا ہے۔

اسٹیو کیلر نے یہ وزن اپنے ہاتھ کی ایک انگلی کی مدد سے 8 سیکنڈ تک اٹھایا، اس بننے والے نئے عالمی ریکارڈ کی تصاویر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے شیئر کی ہیں ساتھ ہی اپنے بلاگ میں بتایا ہے کہ اسٹیو نے لوہے کی 6 ڈسکس ایک ساتھ اٹھائیں۔

48 سالہ اسٹیو مارشل آرٹسٹ کے مطابق وہ گزشتہ 4 سال سے یہ ریکارڈ بنانے کی تیاری کر رہے تھے اور انہوں نے جو 6 ڈسکس اٹھائیں ان میں سے ایک ڈسک کا وزن 26 کلو گرام، 3 کا 25 کلوگرام سے زائد، ایک 20 کلوگرام اور ایک 10 کلوگرام وزنی تھی۔

انہوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ تربیتی مشق کے دوران کافی وزن ایک انگلی سے اٹھایا تھا جس کے بعد ورلڈ ریکارڈ کا ٹائٹل حاصل کرنے کا فیصلہ کیا۔

 

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ آرمینیا کے بینِک اسرائیلیان کے پاس تھا جنہوں نے 2012 میں 121.70 کلوگرام وزن ایک انگلی سے اٹھایا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں