تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

"وفاق کو لوکل گورنمنٹ فنڈ قائم کرنے کا حکم”

اسلام آباد: سی ڈی اے، میونسپل کارپوریشن میں پراپرٹی ٹیکس تنازعے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو لوکل گورنمنٹ فنڈ قائم کرنےکاحکم دے دیا ہے، سی ڈی اے اور میونسپل کارپوریشن میں پراپرٹی ٹیکس تنازع کا تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے عدالت عالیہ نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کا سی ڈی اے پر انحصارختم کرنے کیلئےلوکل گورنمنٹ فنڈ قائم کیا جائے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ پراپرٹی ٹیکس، فیس کی مد میں حاصل رقم لوکل گورنمنٹ فنڈ میں ہی جمع ہوگی، میونسپل کا رپوریشن بجلی، پانی، گیس، سڑک سہولت فراہم کرنےکی ذمہ دارہو گی۔

 

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا کہ سی ڈی اے کی دوہزار پندرہ کے بعد وصول پراپرٹی ٹیکس بھی لوکل گورنمنٹ فنڈ میں منتقل کی جائے، سی ڈی اے کی وصول ٹیکس کے درست تخمینے کے لئے آڈیٹر جنرل خصوصی آڈٹ کریں۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ میونسپل کارپوریشن چھ ماہ کےاندر نیا ٹیکس پروپوزل تیار کرکے اشتہار جاری کرے، نئے پروپوزل پر عوامی اعتراضات سننےکے بعد ٹیکس کا تعین کیا جائے۔

عدالت عالیہ کا اپنے فیصلے میں کہنا تھا کہ سی ڈی اےکی جانب سے2018 کا ٹیکس وصولی کا نوٹیفکیشن غیر قانونی تھا، لوکل گورنمنٹ ایکٹ2015کے بعد سی ڈی اے کے پاس ٹیکس وصولی کا اختیار نہیں رہا۔

واضح رہے کہ 23 دسمبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کے خلاف درخواستیں منظور کرتے ہوئے پراپرٹی ٹیکسوں میں دو سو فیصد اضافہ کالعدم قرار دیا تھا اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کو پرانے ریٹس پر ٹیکس وصول کا حکم دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -