تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

یہودیوں کو مقبوضہ فلسطین میں ایک اور بستی بسانے کی منظوری مل گئی

یروشلم : مقبوضہ فلسطین پر قابض صیہونی ریاست اسرائیل نے مغربی کنارے پر ایک اور یہودی بستی آباد اور 31 نئے گھر تعمیر کرنے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی متعصب حکومت نے اپنے اجلاس میں مقبوضہ فلسطین کے جنوبی شہر الخلیل میں فلسطینیوں کو بے دخل کرکے مزید ایک اور یہودی آبادی تعمیر کرنے کی منظوری دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ درندہ صفت اسرائیلی حکومت نے 21 لاکھ سے زائد اسرائیلی کرنسی کی لاگت سے الخلیل میں یہودیوں کے لیے 31 نئے گھر تعمیر کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

فلسطینی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ صیہونی ریاست کے سابق وزیر دفاع ایہود باراک نے مقبوضہ فلسطین میں ایک اور یہودی آبادی تعمیر کرنے پر وزیر دفاع لائبرمین کو مبارک باد پیش کی ہے۔

دوسری جانب مقبوضہ فلسطین کی وزارت خارجہ کی جانب سے مغربی کنارے پر ایک اور یہودی بستی آباد کرنے کی منظوری دینے پر اسرائیلی حکومت کے خلاف شدید غصّے کا اظہار کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل فلسطین کے مغربی علاقے نابلس کے جنوب میں درندہ صفت غاصب صیہونی آبادکاروں نے 45 سالہ نہتی فلسطینی خاتون اور اس کے شوہر کو شدید سنگ باری کرکے زخمی کردیا جس کے بعد خاتون کے سر پر پتھر مار کر اسے شہید کردیا تھا۔

فلسطینی خبر رساں ادارے کا کہناتھا کہ شہید فلسطینی خاتون آٹھ بچوں کی ماں تھی۔

خیال رہے کہ رواں برس مارچ سے اب تک اسرائیل اور  غزہ کی سرحد پر حق واپسی کے تحت احتجاج کرنے والے مظاہرین پر صیہونی افواج کی فائرنگ سے 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ مظاہروں کے دوران ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہوا ہے۔

Comments

- Advertisement -