کراچی میں فائرنگ سےسیکورٹی گارڈ جاں بحق‘ 7 ملزمان گرفتار -
The news is by your side.

Advertisement

کراچی میں فائرنگ سےسیکورٹی گارڈ جاں بحق‘ 7 ملزمان گرفتار

کراچی : شہرقائد میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک سیکورٹی گارڈ کو قتل کر دیا جبکہ پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں شارع فیصل پر واقع شادی ہال کے باہرمسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک سیکورٹی گارڈ کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ باہمی دشمنی کا معلوم ہوتا ہے، پولیس نےمقتول کے ساتھی سیکورٹی گارڈ کو حراست میں لے کر جائے وقوعہ سےسےتین ریپیٹراور ایک خالی خول برآمد کیا ہے۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں پولیس نے کاروائی کے دوران ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں مطلوب ملزم کاشف کو گرفتار کرلیا،ملزم کے قبضے سےایک پستول اورنوسو گرام چرس برآمد ہوئی۔


کراچی : پولیس اہلکاروں نے تاوان کیلئے شہری کو اغواء کرلیا


منگھو پیرمیں پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر کےتیس ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل سے بھرا ٹینکرضبط کرلیا۔

ادھر کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن نمبر 3 مکہ کالونی میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی جبکہ ملزمان کو مزید تحقیقات کے لیے تھانہ بلدیہ منتقل کردیا۔

واضح رہے کہ پولیس نے گٹکا مافیا کے خلاف کراچی میں کاروائی کرتےہوئے بڑی مقدار میں گٹکا اور مین پوری برآمد کر لی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں