تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سندھ پولیس میں بھرتی ہونے کیلئے جعلی ڈومیسائل کا استعمال، امیدواروں کو مہنگا پڑگیا

کراچی : سندھ پولیس میں بھرتی ہونے کیلئے جعلی ڈومیسائل کے استعمال کرنے پر 7 امیدواروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس میں بھرتی ہونے کیلئے جعلی ڈومیسائل کے استعمال کے انکشاف کے بعد ڈی ایس پی ایس ایس یو اقبال اعوان نے جعلسازی کےخلاف ایکشن لیا۔

پولیس نے تمام ٹیسٹ پاس کرنے والے 7امیدواروں کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ، مقدمہ عزیز بھٹی تھانے میں دھوکہ دہی جعلسازی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

مدعی مقدمہ نے کہا کہ ایس ایس یو میں کانسٹیبل بھرتی کا اشتہار دیا گیا تھا، دیگر شرائط کے ساتھ سندھ کا ڈومیسائل پی آر سی لازمی تھا، ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد کامیاب امیدواروں کے انٹرویو کیے گئے۔

متن کے مطابق امیدواروں نے اپنے کاغذات جمع کرائے جن کو تصدیق کے لیے بھیجا گیا تو 7امیدواروں کے ڈومیسائل کو متعلقہ آفس نے جعلی قرار دے دیا، جعلی کاغذات کے ذریعے نوکری حاصل کرنا جرم ہے۔

ایف آئی آر میں امیدواروں کی تمام تفصیلات درج کرائی گئی ہیں ، جعلساز امیدواروں میں وقاص، اختر علی اوراکبر ، نعیم، نبیل، عشرت اورشہزاد شامل ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔

Comments

- Advertisement -