اتوار, جولائی 12, 2026
اشتہار

ٹیکنالوجی کے میدان سے بڑی خبر، پاکستان اور سعودی عرب سمیت7ممالک نے اہم فیصلہ کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب سمیت7 ممالک نے ڈیجیٹل کوآپریشن کیلئے تعاون کا فیصلہ کرتے ہوئے آرگنائزیشن قائم کرلی، جسمیں سائبر سیکیورٹی، ہیلتھ سسٹم اور تعلیم کے نظام کو ڈیجیٹلائز کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق خطےمیں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے میدان میں بڑی پیش رفت سامنے آئی، پاکستان، سعودی عرب سمیت7ممالک نے ڈیجیٹل کو آپریشن کیلئے تعاون کا فیصلہ کرلیا۔

7 ممالک پر مشتمل ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن قائم کر دی گئی ہے، کابینہ نے سعودی عرب کی تجویز کردہ آرگنائزیشن کے قیام کی منظوری دی۔

پاکستان، سعودی عرب، بحرین، یو اے ای اور مصر سمیت 7 ممالک آرگنائزیشن کا حصہ ہوں گے تاہم بھارت کو 7 ممالک کے ڈیجیٹل منصوبے میں شامل نہیں کیا گیا۔

خطے میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن سے متعلق اہم فیصلے 7 ممالک کریں گے، سائبر سکیورٹی، ہیلتھ سسٹم اور تعلیم کے نظام کو ڈیجیٹلائز کیا جائے گا۔

ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کا ہیڈ کوارٹر سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہو گا، ممبر ممالک کے آئی ٹی وزراء کا پہلا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے ، پاکستان کی نمائندگی وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق کریں گے۔

وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ اس ادارے کے قیام سےعلاقائی ممالک کےمابین انفارمیشن ٹیکنالوجی کےفروغ میں مددملے گی۔

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبد القادر گزشتہ 14 برس سے اے آر وائی نیوز کے اسلام آباد بیورو سے بطور سینئر رپورٹر وابستہ ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس، وزیر اعظم آفس، وفاقی کابینہ کی رپورٹنگ کرتے ہیں، بالخصوص پاکستان تحریک انصاف، اپوزیشن قیادت اور اہم سیاسی تبدیلیوں پر گہری نگاہ رکھتے ہیں۔ سیاسی رپورٹنگ، پارلیمانی امور اور حکومتی و اپوزیشن حلقوں سے مستند خبروں کے حوالے سے ایک معتبر صحافتی آواز ہیں۔

مزید خبریں