جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

لاڑکانہ کشتی حادثہ،جاں بحق افراد کی تعداد7ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاڑکانہ : دریائے سندھ میں مسافروں سے بھری کشتی ڈوبنے سے لاپتہ ہونے والے ایک اور شخص کی لاش نکال لی گئی،جس کے بعد حادثے میں جاں بحق ہونے والےافراد کی تعداد 7ہوگئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق سندھ کے شمالی ضلعے لاڑکانہ میں کشتی ڈوبنے سے لاپتہ ہونے والے7افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہے،لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن آج دوبارہ شروع کیاگیاہے۔

خیال رہےکہ دوروز قبل کشتی میں سوار افراد لاڑکانہ سے 35 کلو میٹر دور کچے کےعلاقے میں دریائے سندھ کے کنارے پر موجود درگاہ پیر محبل شاہ کے سالانہ میلے میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔

- Advertisement -

دریا کے کنارے کے قریب ہونے پر مسافروں میں سے زیادہ تر کشتی میں ایک طرف آگئے، جس کی وجہ سے اس کا توازن بگڑ گیا،اور کشتی ڈوب گئی۔

پاکستان بحریہ کی امدادی ٹیم نےمقامی افراد سے مل کر 7افراد کی لاشیں تلاش کرلیں، جبکہ مزید دیگرلاپتہ افراد کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں:لاڑکانہ کشتی حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد چھ ہوگئی

یاد رہےکہ گزشتہ روز چھ افراد کی لاشیں نکال لی گئیں تھیں۔باقی افراد کی تلاش کا کام اندھیرا ہونے کے باعث روک دیا گیا تھا۔

واضح رہےکہ امدادی کارروائیوں کا جائزہ لینے کے لیے صوبائی سینیئر وزیر برائے پارلیمانی امور نثار کھوڑو نے بھی جائے وقوع کا دورہ کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں