تازہ ترین

پی ٹی آئی کے بغیرالیکشن کے بیان پر تحریک انصاف کا ردعمل

چیئرمین اور پی ٹی آئی کے بغیر منصفانہ انتخابات...

چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر بھی الیکشن ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

نگراں وزیراعظم لندن پہنچ گئے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا کے بعد...

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...

لیبیا میں یونانی رضاکار بھی محفوظ نہ رہے، متعدد ہلاک

لیبیا کے حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے جانے والے رضا کار ٹریفک حادثے کا شکار ہوئے ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ افسوسناک حادثے میں 4 یونانی رضاکاروں سمیت 7 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لیبیا کے مشرقی حصے پر حکمران دھڑے کے وزیر صحت نے بتایا کہ خطرناک حادثے میں 4 یونانی رضاکاروں سمیت لیبیائی خاندان کے 3 افراد بھی لقمہ اجل بن گئے۔

وزیر صحت کا کہنا ہے کہ حادثے میں مزید 15 افراد زخمی بھی ہوئے، امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

وزیر صحت کے مطابق حادثے کے اسباب جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ لیبیا میں 10 ستمبر کو آنے والے خطرناک طوفان کے بعد پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے باعث ہزاروں افراد لقمہ اجل بن گئے تھے جبکہ لاکھوں افراد اپنے گھروں سے محروم ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -