The news is by your side.

Advertisement

گھر میں گیس لیکیج سے آتشزدگی ، ایک ہی خاندان کے 7افراد جاں بحق، 3 زخمی

پیرمحل : ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل پیر محل میں گھر میں گیس لیکیج کے باعث آتشزدگی سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی گیس لیکیج کے حادثات میں اضافہ ہوگیا ہے، سخت سردی سے بچنے کے لیے گھروں میں گیس کے ہیٹر جلائے جاتے ہیں اور اسی دوران گیس لیکیج کے جان لیوا واقعات ہوتے ہیں۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل پیر محل کے نواحی علاقے میں گھر گیس لیک ہونے کے باعث آگ لگ گئی، آگ لگنے سے مکان میں موجود 7افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچےشامل ہیں جبکہ جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

ریسکیو ٹیم نے بتایا کہ گیس لیکج سے گھرمیں آگ بھڑک اٹھی ، جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا۔

دوسری جانب سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کے علاقے جامکےچیمہ میں گھر میں گیس لیکیج کے باعث آگ لگ گئی، آگ لگنے کے نتیجے میں میاں بیوی سمیت 4 افرادجھلس گئے۔

ریسکیوذرائع کا کہنا تھا کہ فائر بریگیڈ کی 4گاڑیوں کی مددسےگھرمیں آگ پرقابوپایا گیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں