تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

چین، خوفناک حادثے میں‌‌ ہلاکتیں

بیجنگ: چین کے شہر تیانجن میں پُل زمیں بوس ہوگیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوئے۔

چینی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کے شمالی شہر تیانجن میں ریلولے پل گرنے کا واقعہ پیش آیا۔

خوش قسمتی سے حادثے سے زیادہ لوگ تو متاثر نہیں ہوئے مگر پھر بھی واقعے میں وہاں موجود 7 افراد ہلاک اور پانچ کے قریب زخمی ہوئے۔

اطلاع کے مطابق تیانجن کے علاقے بنہائی نیو ایریا میں واقع تیس میٹر طویل پُل کا مرمتی کام جاری ہے، اتوار کے روز مزدور معمول کے مطابق سائٹ پر پہنچے اور کام شروع کیا تو مقامی وقت کے مطابق 9 بچے حادثہ پیش آیا۔

حادثے کے فوری بعد ریسکیو اداروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر متاثرین کو اسپتال منتقل کیا جبکہ ملبے میں پھنسے لوگوں کو بھی نکالا۔ آخری اطلاعات ملنے تک جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں جاری تھیں۔

ابتدائی تحقیقات میں حادثے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی مگر محکمہ ریلوے کے حکام نے نوٹس لے کر تحقیقات کرنے کا اعلان کردیا۔

Comments

- Advertisement -