The news is by your side.

Advertisement

شادی کی تقریب میں جانیوالی گاڑی کو المناک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

اسلام آباد: وفاقی دارلحکومت میں شادی کی تقریب میں جانیوالی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی ، جس کے نتیجے میں 7افرادجاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے بھارہ کہو میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا ، جہاں شادی کی تقریب میں جانیوالی گاڑی نالے میں گرگئی ، حادثے کے نتیجے میں 7افرادجاں بحق ہوگئے۔

گاڑی کوحادثہ رات گئے بارش کے باعث پیش آیا، جس کے بعد زخمی پوری رات نالےمیں پڑےرہے صبح ہونے پر پولیس کواطلاع ملی جب تک سب کی موت ہو چکی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افرادمیں 6 خواتین شامل ہیں، جس کے بعد لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ایک ہی خاندان کے تمام افراد شادی میں شرکت کے بعد بھارہ کہو احمد ٹاؤن واپس آرہے تھے، جاں بحق افراد کا تعلق احمد ٹاؤن بھارہ کہو سے ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں