نئی دہلی: عالمی وبا کرونا کے بھارت میں وار جاری ہے، بیڈمنٹن کے ٹاپ سیڈ سمیت کئی کھلاڑی کرونا سے متاثر ہوگئے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی چیمپئن شپ میں بھارت کے لئے چاندی کا تمغہ جیتنے والے ٹاپ سیڈ کھلاڑی کدامبی سری کانت سمیت سات بیڈمنٹن کھلاڑی کرونا سے متاثر ہوئے اور انہیں ٹورنامنٹ سے علیحدہ کردیا گیا ہے۔
بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن (بی ڈبلیو ایف) نے کھلاڑیوں میں کرونا کی تصدیق کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ کرونا مثبت آنے والے کھلاڑی کے حریفوں کو "واک اوور” مل گیا ہے۔
بی ڈبلیو ایف کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ان کھلاڑیوں کے گذشتہ روز پی سی آر ٹیسٹ کئے گئے تھے، تمام کی رپورٹ مثبت آئیں، ان میں ڈبلز کے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔
اس سے قبل انگلینڈ کی پوری بیڈ منٹن ٹیم اس وقت ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوئی جب ان کے دو کھلاڑیوں اور کوچ کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


