ایشیاء کی بہترین یونیورسٹیوں میں 7 پاکستانی یونیورسٹیاں شامل Pakistani Universities
The news is by your side.

Advertisement

بہترین ایشیائی درسگاہوں کی فہرست جاری، 7 پاکستانی جامعات شامل

آباد: پاکستان کی 7 یونیورسٹیاں بہترین معیارِ تعلیم کے باعث ایشیاء کی ٹاپ یونیورسٹیوں کی فہرست میں شامل ہوگئیں۔

عالمی یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ یونیورسٹیوں کی درجہ بندی برائے سال 2017 کی فہرست جاری کی گئی جس کے مطابق رواں برس پاکستان میں نظام بہتر قرار دیا گیا۔

عالمی درجہ بندی فہرست کے مطابق ایشیا کی 300 یونیورسٹیوں میں پاکستان کی 7 جامعات اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی تاہم گزشتہ برس صرف  2 یونیورسٹیاں ہی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی تھیں۔

عالمی درجہ بندی میں جگہ بنانے والی یونیورسٹیوں میں قائد اعظم یونیورسٹی، نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، کوم سیٹس انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، یونیورسٹی آف زراعت فیصل آباد، یونیورسٹی آف لاہور اور کراچی یونیورسٹی شامل ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کوم سیٹس یونیورسٹی پہلی بار جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے جبکہ پانچ یونیورسٹیاں 121 سے 250 نمبر تک فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئیں۔

university

ہائر ایجوکیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ ’’پاکستانی یونیورسٹیوں کا فہرست میں جگہ بنانا اس بات کی غمازی ہے کہ وہاں تعلیمی نظام بہت بہتر ہوگیا اور خواندگی کی شرح بھی کافی تیزی سے بڑھ رہی ہے‘‘۔

خبر پر اپنی رائے کا اظہار کرنے کے لیے کمنٹ کریں شکریہ

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں