پنجاب میں دھند کے سبب ٹریفک حادثات، 7 جاں بحق -
The news is by your side.

Advertisement

پنجاب میں دھند کے سبب ٹریفک حادثات، 7 جاں بحق

ویہاڑی: پنجاب میں دھند کے سبب ہونے والے دوعلیٖحدہ ٹریفک حادثات میں سات افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح وہاڑی کے ملتان روڈ پرٹینکراور پسنجربس میں تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 25 زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کے مطابق حادثہ دھند کے سبب پیش آیا۔

پنجاب کے علاقے پنڈ دادن خان میں کالا شاہ کاکو کے مقام پردھند کے سبب ہونےوالے ایک اورحادثے کے نتیجے میں دوافراد جاں بحق ہوگئے۔

حادثے کے ردعمل میں دس دیگرگاڑیاں بھی ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 25 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں اورمیتوں کو نزدیکی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں