پنڈی بھٹیاں: سکھیکی میں اکیڈمی کی چھت گرنے سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے ، جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور ایک خاتون شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پنڈی بھٹیاں کے نواحی علاقے سکھیکی میں نجی اکیڈمی کی چھت گرنے سے افسوسناک حادثہ پیش آیا جس میں 5 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق امدادی کارروائیاں فوری طور پر شروع کردی گئیں اور ملبے تلے دبے مزید چار بچوں کی لاشیں نکالی گئیں، جاں بحق ہونے والوں میں چھ بچے اور ایک خاتون شامل ہیں۔
مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت بھی ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا اور ملبہ ہٹانے کی کوششیں جاری ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق اندیشہ ہے کہ مزید بچے ملبے تلے دبے ہوسکتے ہیں تاہم ملبے تلے دبے مزید لاشوں کو نکالنے کیلئے ریسکیوآپریشن جاری ہے۔
افسوسناک حادثے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہے جبکہ لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں



