site
stats
پاکستان

کراچی :سیکیورٹی اداروں کی بڑی کارروائی،7شدت پسندگرفتار

police

کراچی :سیکیورٹی اداروں کی بڑی کارروائی،7شدت پسندگرفتار کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر الحبیب سوسائٹی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا، چھاپے کے دوران سات شدت پسندوں کو گرفتارکرلیا۔

ذرائع کے مطابق ملزمان کے قبضے سے خودکش جیکٹیں اوراسلحہ برآمد ہوا ہے، ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ زیر حراست گرفتار افراد کے سہولت کاروں کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کاروائی کالعدم تنظیم کے مقامی کمانڈر کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی تھی جبکہ گرفتار افراد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان اور کا لعدم لشکر بلوچستان سے ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top