تازہ ترین

ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کا مشترکہ اعلامیہ جاری

ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی پاکستان کا تین روزہ...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

شمالی وزیرستان اور بنوں میں 7 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: خیبر پختون خواہ کے ضلع شمالی وزیرستان اور بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر  شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل اور بنوں جانی خیل میں آپریشن کیا، سیکیورٹی فورسز کے 2 مختلف آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جانی خیل بنوں میں آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد مارے گئے جبکہ شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد 2 ہے۔

آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے کثیر تعداد میں گولیاں اور ہتھیار برآمد کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، جوان شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث تھے، مقامی عمائدین نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مکمل تعاون کا عزم ظاہر کیا ہے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشت گردوں نے فوجی چوکی پر  حملہ کیا تھا، فائرنگ کے شدید تبادلے میں 28 سالہ سپاہی حامد علی شہید ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -