The news is by your side.

Advertisement

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کن شہروں میں ہوگا؟ آئی سی سی کا اعلان

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے میزبان شہروں کے نام کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2022 آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا، میگا ایونٹ کے 45 میچز کی میزبانی سات آسٹریلوی شہر کریں گے۔

کرکٹ کے عالمی ٹورنامنٹ کا آغاز آئندہ سال 16 اکتوبر سے ہوگا اور ایونٹ 13 نومبر تک جاری رہے گا، آئی سی سی نے آسٹریلیا کے ان 7 شہروں کا اعلان کردیا ہے جہاں ورلڈکپ کے میچز کھیلے جائیں گے۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا جس کا آغاز آئندہ سال 16 اکتوبر سے ہوگا اور ایونٹ 13 نومبر تک جاری رہے گا: فوٹو آئی سی سی

آئی سی سی نے بتایا کہ ورلڈکپ کے 45 میچز سڈنی، پرتھ، میلبرن، ہوبارٹ، جیلانگ، برسبین اور ایڈیلیڈ میں ہوں گے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کا سیمی فائنل 9 اور 10 نومبر کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ اور ایڈیلیڈ اوول میں کھیلا جائے گا جب کہ ایونٹ کے فائنل کا میدان میلبرن کے اسٹیڈیم میں سجے گا۔

کرکٹ کی عالمی کونسل نے کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ، پاکستان، بھارت اور جنوبی افریقا ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے لیے بہترین رینکنگ رکھنے والی ٹیمیں ہیں۔

جبکہ ویسٹ انڈیز، سری لنکا، اسکاٹ لینڈ اور نمیبیا ممکنہ طور پر کوالیفائنگ راونڈ کے میچز کھیلیں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں