جمعہ, اپریل 17, 2026
اشتہار

ایران کا حملہ، امریکا نے ساتویں فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: امریکا کی جانب سے ایران پر مسلط کردہ جنگ کے دوران اپنے ساتویں فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امریکی فوجی یکم مارچ کو ایران کی جانب سے سعودی عرب میں امریکی فوجی اڈے پر حملے میں زخمی ہوا تھا جو بعد میں ہلاک ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق امریکا کا کہنا ہے کہ اس مرنے والے امریکی فوجی کی شناخت اس کے رشتے داروں کو اطلاع تک خفیہ رکھی جائے گی۔

واضح رہے کہ کویت میں ڈرون حملے میں ہلاک 6 امریکی فوجیوں کی لاشیں پہلے ہی امریکا پہنچا دی گئی ہیں۔

ڈوور ائیربیس پر تعزیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وینس سمیت اعلی حکام شریک ہوئے۔

مجتبیٰ خامنہ ای کے انتخاب کے بعد حملوں کی 30 ویں لہر ’’علی ولی اللہ‘‘ کے نام سے منسوب

واضح رہے کہ امریکی فوجی کویت کے پورٹ شُعیبہ پر ایران کے حملے میں ہلاک ہوئے تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں