تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

کابل، امریکی اتحادی فوجوں کی فضائی کارروائی میں 73 طالبان ہلاک

کابل:افغانستان کے صوبے نورستان میں امریکا اور افغان فورسز کی مشترکہ فضائی کارروائی کے دوران 73 افغان طالبان مارے گئے ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق افغان فورسز اور امریکی کی اتحادی فوجوں کی جانب سے افغان طالبان کے خلاف کارروائیوں میں تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے، گزشتہ رات بھی ایک مشترکہ کارروائی میں صوبہ نورستان میں طالبان ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے گئے جس میں 73افغان طالبان کے جنگووؤں کی ہلاکت کی خبرہے۔

ستمبر 2014 میں افغانستان میں حکومت کی باگ ڈور حامد کرزئی سے اشرف غنی کے ہاتھوں میں آئی جس کے بعد سے اب تک افغان فورسز اور امریکی فوجیوں کی جانب سے مشترکہ کارروائیوں میں کئی طالبان جنگجووؤں کو ہلاک کیا جا چکا ہے جب کہ القاعدہ کو افغانستان کے مخصوص حصوں تک محدود کردیا گیا ہے۔

یاد رہے گزشتہ ماہ پاکستان کے شہر کوئٹہ کے علاقہ نوشکی میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں ہلاک ہو گئے تھے جس کے بعد افغان طالبان اور افغان حکومت کے درمیان جاری امن مزاکرات میں تعطل پیدا ہو گیا تھا۔

اور حالیہ کارروائیوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ افغان فورسز اور امریکی افواج کی جارحانہ کارروائیاں مزاکرات کی ناکامی سے بے خوف اور بے نیاز ہو کر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -